نو ہینڈ شیک تنازع ، قومی کرکٹ ٹیم پی سی بی حکام کی گائیڈ لائن کی منتظر

ایشیا کپ

ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران نو ہینڈ شیک تنازع کی وجہ سے تاحال ہیجانی کیفیت برقرار ہے۔

ذرائع کے مطابق دبئی میں موجود قومی کرکٹ ٹیم پی سی بی حکام کی گائیڈ لائن کی منتظر ہے ، قومی ٹیم کی ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی میں ایک گھنٹہ باقی رہ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل میچ کے آغاز سے دو گھنٹے قبل ٹیموں کو اسٹیڈیم پہنچنا ہوتا ہے، پی سی بی کو تاحال آئی سی سی کی جوابی ای میل موصول نہیں ہوئی۔

ایشیا کپ ، پاکستان کی دھمکی پر آئی سی سی کا جواب آ گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے، پاکستانی وقت کے مطابق یو اے ای اور پاکستان کے میچ کا ٹاس 7 بجے شیڈول ہے ،دونوں ٹیموں کے درمیان دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہونا ہے۔


متعلقہ خبریں