کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے کا معاملہ ، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی ہی ٹیم پر پابندیاں لگا دیں۔
ایشیا کپ میں شریک بھارتی کرکٹرز دبئی میں پریکٹس کے دوران پاکستانی نیٹ بائولرز کے ساتھ تصاویر لینے سے بھی گریز کرنے لگے۔
یہ رویہ اس وقت سامنے آیا جب چند روز قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کی ایشین کرکٹ کونسل اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ ہاتھ ملانے کی تصویر وائرل ہوئی، جس پر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا نے شدید ردعمل دیا۔
دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں یو اے ای میں مخلتف کلبوں سے کھیلنے والے کھلاڑیوں پر بھارتی ٹیم انتظامیہ نے پابندی لگا دی ہے کہ اپنے اسمارٹ فونز سے بھارتی کھلاڑیوں کی تصویر نہ لی جائے۔
ایشیا کپ ، پاکستان کی دھمکی پر آئی سی سی کا جواب آ گیا
دبئی میں بھارتی ٹیم انتظامیہ نے نہ صرف نیٹ بائولرز پر اسمارٹ فونز استعمال کرنے پر پابندی لگائی ہے بلکہ پریکٹس کرانے والے پلئیرز کے اسمارٹ فونز بھی بھارٹی ٹیم انتظامیہ اپنے قبضے میں لے لیتی ہے اور پریکٹس ختم ہونے پر فون واپس کیے جاتے ہیں۔
ایک نجی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ پاکستانی نیٹ بولرز کے ساتھ کسی قسم کی تصاویر یا دوستانہ گفتگو سے اجتناب کریں۔
