ابوظہبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی 20 کے گروپ اے کے ساتویں میچ میں متحدہ عرب امارات نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی۔
یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز بنائے، کپتان محمد وسیم 69 رنزبنا کرنمایاں بلے باز رہے جبکہ علیشان شرافو نے 38 گیندوں پر 51 رنز کی اننگز کھیلی۔
محمد زوہیب نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 21 رنز اسکورکیے، عمان کی جانب سے جتن رمناندی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سمیہ شریواستو اور حسنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی، کپتان جتندر سنگھ نے 20 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی مگر دوسرے اینڈ پر وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
آریان بشٹ نے سب سے زیادہ 24 رنز اسکور کیے جبکہ ونے شُکلا نے 20 رنز بنائے، عمان کی پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 130 رنزبنا کرآؤٹ ہوگئی۔
یو اے ای کے جونا صدیقی نے شانداربولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، حیدرعلی نے 2 اور محمد جواداللہ نے بھی 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، عمان کے 6 بلے باز ڈبل فگرمیں بھی داخل نہ ہوسکے۔
بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کیخلاف آئی سی سی کو خط میں تاخیر ، ڈائریکٹر پی سی بی عثمان واہلہ معطل
اس کامیابی کے بعد گروپ اے میں یو اے ای کی پوزیشن مستحکم ہوگئی جبکہ عمان کواگلے مرحلے تک رسائی کے امکانات کو برقراررکھنے کے لیے باقی میچز میں فتح لازمی درکارہوگی۔
