کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
فی تولہ سونے کی قیمت 3لاکھ 86ہزار300 روپےپرمستحکم رہی جبکہ 10گرام سونا 3لاکھ31ہزار189 روپےپرمستحکم رہا۔
غیر یقینی صورتحال
دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال کے باعث سونے کی قیمتوں نے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔ سرمایہ کار مالیاتی منڈیوں میں پیدا ہونے والے خطرات کے پیشِ نظر اپنے سرمائے کے تحفظ کے لیے تیزی سے سونے کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔
گزشتہ ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں تقریباً ایک تہائی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ مالیاتی ادارے گولڈ مین سیچز نے اپنی تازہ رپورٹ میں پیشگوئی کی ہے کہ اگر حالات اسی طرح غیر یقینی رہے تو سونے کی قیمت چار ہزار ڈالر فی اونس سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، جاری عالمی تنازعات، معاشی بحران اور بڑھتے ہوئے خطرات نے سرمایہ کاروں کو روایتی اثاثوں سے ہٹ کر محفوظ سرمایہ کاری کے ذرائع تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ان حالات میں سونا سب سے محفوظ پناہ گاہ تصور کیا جا رہا ہے۔
پاکستان اور بھارت کا اگلا مقابلہ کب؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
ایک مالیاتی ماہر نے کہا کہ مارکیٹس کے لیے سب سے بڑا خطرہ غیر یقینی ہوتی ہے، اور جب حالات قابو سے باہر ہوں تو سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح سونا ہی بن جاتا ہے۔
یاد رہے بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت ساڑھے تین ہزار ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہے۔
