پاکستان کی نوجوان فٹبالر جو یورپ کی گلیوں میں کھیل کر بڑی ہوئی اور پاکستان کی سپراسٹار بنیں۔
برطانیہ میں پیدا ہونے والی 19 سالہ فٹبالر لیلیٰ بنارس نے بہت کم وقت میں پاکستان کی فٹبال ٹیم میں اپنے لیے جگہ بنا لی۔ لیلیٰ بنارس نے اپنے کیریئر کا آغاز 8 سال کی عمر میں برمنگھم سٹی کی اکیڈمی میں شمولیت اختیار کر کے کیا تھا۔
لیلیٰ بنارس نے جلد ہی اپنی محنت، مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت اپنی جگہ بنالی اور انڈر 16 ٹیم کی کپتان بن گئیں۔
سپر اسٹار فٹبالر نے 2023 میں برمنگھم کی خواتین ٹیم کے ساتھ ڈیبیو کیا۔ اور اس طرح وہ پہلی جنوبی ایشیائی نژاد برطانوی خاتون فٹبالر بن گئیں۔
لیلیٰ بنارش نے 2025 میں پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔ اور ویمنز ایشین کپ کوالیفائرز میں بھرپور کارکردگی دکھائی۔ انڈونیشیا کے خلاف میچ میں انہوں نے بہترین پرفارمنس دی۔ جبکہ کرغزستان کے خلاف میچ میں بھی ان کی کارکردگی شاندار رہی۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین کرکٹ کونسل کا بھارتی کرکٹ ٹیم پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی کرنے کا امکان
ابھرتی ہوئی فٹبالر نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کامیاب ٹیموں کی صف میں لانا میرا خواب ہے۔ اور میں چاہتی ہوں پاکستان کی بیٹیاں بھی وہی خواب دیکھیں تو یورپی میں دیکھے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کھلاڑیوں کی زیادہ حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ ان کے لیے کلب، لیگز اور باقاعدہ کھیلنے کا اہتمام ہونا چاہے۔
