ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں پاکستانی ٹیم نے ڈاٹ بالز کھیلنے کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنا سکا۔
بھارت نے128 رنز کا ہدف 16 ویں اوور میں با آسانی تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 40 اور شاہین آفریدی 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
بھارتی کرکٹر روایات ہی بھول بیٹھے، جیت کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ہی نہ ملایا
پاکستانی کرکٹر نے میچ میں صرف سات چھکے اور سات چوکے لگائے، اس میچ میں پاکستانی ٹیم ٹیسٹ میچ کی طرح سلو کھیلی اور ڈاٹ بالز کھیلنے کا ریکارڈ قائم کر دیا، پاکستانی ٹیم نے 120 گیندوں میں سے 63 گیندوں پر کوئی رنز نہیں بنایا۔
