قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کا سخت اور مؤثر جواب دیا جانا چاہیے، اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری دوہرا معیار چھوڑ دے۔
اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر سے اظہار یکجہتی کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کے دوحہ میں دو روزہ اجلاس سے خطاب میں قطرکے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عرب ممالک نے قطر میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی مذمت کی اور قطر کی خودمختاری کے تحفظ کیلئے کیے جانے والے قانونی اقدامات کی حمایت کی۔
اسحق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات ، قطر پر حملے کی مذمت
شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں سے نہیں روک سکتے، غزہ میں امن کیلئے ثالثی نہیں روکی جائے گی، اسرائیل جان لے فلسطینیوں کی نسل کشی اور جبری بے دخلی کامیاب نہیں ہو سکتی۔
