سیلاب سے صورتحال مزید سنگین ہونے کے باعث ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا کے مقام پر موٹروے ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلابی پانی کے کٹاؤ کے باعث موٹروے میں شگاف کا خدشہ ہے۔ موٹروے کو بڑے کٹاؤ سے بچانے کے لیے سینڈ بیگ اور پتھر استعمال کیے جا رہے ہیں۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں جلال پور پیر والا میں سیلابی پانی میں واضح کمی ہو جائے گی۔
مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری
ترجمان موٹروے کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جا رہا ہے، این ایچ اے حکام کی ہدایت پر ٹریفک کے لیے ڈائیورشنز لگا دی گئی ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹریفک نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جھانگرہ اور جلالپور انٹر چینج سے موڑی جا رہی ہے جبکہ ساؤتھ باؤنڈ ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کی جا رہی ہے۔
