پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اب سے چند گھنٹوں بعد ایشیا کپ گروپ اے کے میچ میں آمنے سامنے ہوں گے جس کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ ان ہی 11 کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترنا چاہتی ہے، جنھوں نے عمان کے خلاف پاکستان کو 93 رنز سے فتح دلوائی تھی۔
کھیلوں کے عالمی قوانین و ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے،سنیل شیٹی
البتہ ٹیم مینجمنٹ نے یہ سوچ بھی رکھی ہے کہ اسٹیڈیم پہنچ کر فاسٹ بولر حارث رؤف کو الیون میں شامل کرنا ہے یا نہیں، اس متعلق سوچا جاسکتا ہے، تاہم اس بات کے امکانات کم ہی دکھائی دے رہے ہیں۔
ممکنہ پلیئنگ الیون:
صاحبزادہ فرحان ، صائم ایوب، محمد حارث ( وکٹ کیپر)، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، فہیم اشرف، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد
