دبئی پولیس نے پاک بھارت میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے ۔
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کے تمام میچز کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی پولیس یونٹس بنائے گئےہیں،کسی بھی قسم کے ہنگامے یا سیکیورٹی میں خلل ڈالنے کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی۔
کھلاڑیوں کی توجہ میدان پر ، ذہن میں کچھ اور نہیں،بھارتی بیٹنگ کوچ
بغیر اجازت پچ میں داخل ہونے یا ممنوعہ اشیاء لانے پر 3 ماہ تک قید ہوگی،خلاف ورزی پر5ہزاردرہم سے 30ہزار درہم تک جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔
لڑائی جھگڑا، چیزیں پھینکنے پر 10ہزاردرہم سے 30ہزار درہم تک جرمانہ یا قید ہو سکتی ہے۔
