متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2025 کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسپورٹس تجزیہ نگار شاہد ہاشمی کہتے ہیں کہ اس پچ پر اسپنرز کو بہت سپورٹ ملتی ہے جس کی واضح مثال چمپیئنز ٹرافی ہے جس میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو 242 رنز پر روک لیا تھا۔
اس بار پاکستان کو پاور پلے میں بیٹنگ اور بالنگ اچھی کرنا ہوگی ، تمام کھلاڑیوں کو اپنا سب سے اچھا کھیل پیش کرنا ہوگا۔
شاہد ہاشمی نے مزید بتایا کہ اس وقت زیادہ پریشر بھارتی ٹیم پر ہے کیونکہ وہ ورلڈ ٹی 20 چمپیئن ہے اور اس نے پاکستان کیخلاف 13 میں سے 10 ٹی 20 میچز جیتے ہیں۔
واضح رہے عمان کیخلاف میچ میں پاکستانی پلیئنگ الیون میں 3 ریگولر(ابرار احمد،محمد نواز ،سفیان مقیم) اور ایک پارٹ ٹائم سپنر (صائم ایوب)شامل تھے۔
بھارتی ٹیم پاکستان کیخلاف طے شدہ میچ کھیلے گی، سیکریٹری بی سی سی آئی
جبکہ متحدہ عرب امارات کیخلاف میچ میں بھارتی پلیئنگ الیون میں 3 سپنرز(اکشر پٹیل ، ورون چکرورتی ، کلدیپ یادیو ) شامل تھے۔
یاد رہے ایک ایک میچ جیت کر گروپ اے میں بھارت بہتر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر پہلے ، پاکستان دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔
