ایشیا کپ ٹی 20 کے پانچویں گروپ بی میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
ابو ظہبی کے میدان میں کھیلے گئے اس میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنزبنائے۔
بنگلہ دیش کی اننگز کا آغازانتہائی مایوس کن رہا اورابتدائی دو کھلاڑی بغیرکوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، کپتان لٹن داس نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ آخر میں شامم حسین (42 ناٹ آؤٹ) اورجاکرعلی (41 ناٹ آؤٹ) نے شاندار شراکت داری کرتے ہوئے ٹیم کا اسکورمستحکم کیا۔
سری لنکا کی جانب سے حسارنگا نے 2 وکٹیں جبکہ چمیرا اور تھشارا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے اوپنرزنے شاندارآغازفراہم کیا، پتھم نسانکا نے 34 گیندوں پر50 رنزکی دلکش اننگزکھیلی جس میں 6 چوکے اورایک چھکا شامل تھا۔
دوسری جانب کمیل مشارا نے 32 گیندوں پر46 رنز ناٹ آؤٹ بنا کرٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا، آخری لمحات میں کپتان چرِتھ اسالانکا نے صرف 4 گیندوں پر10 رنز ناٹ آؤٹ اسکورکرکے جیت یقینی بنائی، سری لنکا نے مطلوبہ 140 رنز کا ہدف صرف 14.4 اوورزمیں چاروکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔
ماحدی حسن نے سب سے کامیاب بولنگ کرتے ہوئے 2 وکٹیں حاصل کیں تاہم دیگر بولرزسری لنکن بیٹرزکو روکنے میں ناکام رہے۔
بھارت سمیت ہر ٹیم کے خلاف بے خوف کرکٹ کھیلیں گے، صائم ایوب
اس جیت کے ساتھ ہی سری لنکا نے گروپ بی میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے جبکہ بنگلہ دیش کو سیمی فائنل تک رسائی کے لیے اب اگلے میچز میں کامیابی لازمی درکار ہوگی۔
