پشاور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
عدالت میں دائردرخواست میں وفاقی حکومت، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ اور دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزارخیبرپختونخوا کا موجودہ وزیر اعلیٰ ہے اور آئینی حیثیت کے تحت اسے سفارتی پاسپورٹ کا حق حاصل ہے۔
وزیراعلیٰ نے اس مقصد کے لیے متعلقہ محکمے سے رجوع کیا تاہم انہیں پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پاسپورٹ جاری نہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ وزیراعلیٰ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سمیت دیگر فہرستوں میں شامل ہے جس کے باعث ان کے سفری دستاویزات روک دی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پاسپورٹ بندش کے معاملے پر عدالت جائیں گے، شیخ وقاص اکرم
وزیراعلیٰ کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ان کا نام ای سی ایل اور دیگر فہرستوں سے خارج کیا جائے اورانہیں فوری طورپرسفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا جائے تاکہ وہ سرکاری اور بین الاقوامی امور کی انجام دہی میں کسی رکاوٹ کا شکار نہ ہوں۔
