عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک(zakir naik) نے اپنی صحت کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں ،ایڈز یا کسی بھی مہلک بیماری میں مبتلا ہونے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور کچھ میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ایڈز جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ ان افواہوں میں یہ تک کہا گیا کہ ان کی اہلیہ فرحت نائیک اور بیٹی کا ایچ آئی وی ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔
تاہم ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایک وضاحتی بیان میں ان خبروں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان میں کوئی صداقت نہیں، یہ محض پروپیگنڈا ہے۔ ان کے وکیل اکبرالدین عبدالقادر نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک بالکل صحت مند ہیں اور اپنے گھر پر اہلِ خانہ کے ساتھ موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی بے بنیاد باتیں بھارتی میڈیا کی جانب سے منصوبہ بندی کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں تاکہ عوام میں انتشار پیدا کیا جا سکے۔
چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ
اکبرالدین عبدالقادر نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں مصروف ہیں اور مختلف دینی و سماجی سرگرمیوں میں متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی کہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر یقین نہ کریں اور جھوٹے پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔
