سیالکوٹ، سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں 26 سرکاری تعلیمی اداروں کو مزید دو دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنرکی ہدایت پر 11 اور 12 ستمبرکو طلبہ کے لیے تعطیل ہوگی تاہم تدریسی عملہ کو سکول آنے اورحاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اورسیلاب کے باعث متعدد تعلیمی ادارے متاثر ہوئے ہیں اوراسکولوں کی بندش کا فیصلہ طلبہ کی حفاظت اور ہنگامی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ڈسکہ کے 4، سیالکوٹ کے 6، پسرور کے 6 اور سمبڑیال کے 8 اسکول بند رہیں گے۔
پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی منظور، کیس کی سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی
اس فیصلے سے متاثرہ علاقوں میں طلبہ اوراساتذہ کی حفاظت یقینی بنائی جائے گی تاکہ قدرتی آفات کے دوران تدریسی عمل پراثرنہ پڑے۔