کراچی میں وقفے وقفے ہونے والی تیز بارش سے ملیر اور لیاری کی ندیاں بپھر گئیں، پانی گھروں میں داخل ہوگیا، فوج کو طلب کر لیا گیا۔
بارش کی وجہ سے مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ ہوئی۔ سرجانی اور ناگن چورنگی میں پانی آبادیوں میں داخل ہو گیا، ایوب گوٹھ پل اورلاسی گوٹھ پر ملیر ندی کا پانی اوور فلو ہوگیا۔
پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، شدید بارشوں کی وجہ سے تھڈو ڈیم اوور فلو کر گیا، ملیر اور لیاری کی ندیاں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
کراچی کے ڈیم اوور فلو ہونے سے سعدی ٹاؤن سمیت سکیم 33 کے متعدد رہائشی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا،لیاری ندی، مچھر کالونی، سہراب گوٹھ، خمیسو گوٹھ، ملیر ندی سمیت متعدد علاقے ڈوب گئے
آبادیوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے شہری نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو 1122، پاک فوج اور پاکستان رینجرز کے اہلکار ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کی طرف مزید بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، انہوں نے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
سیلابی صورتحال سنگین، پورا ملک قدرتی آفت سے دوچار ہے، بلاول بھٹو
کراچی میں پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متحرک ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں،سعدی ٹاؤن میں پھنسے ہوئے شہریوں کو پاک فوج نے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے، پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں عوام کے درمیان رہ کر ریسکیو کا عمل جاری رکھیں گی۔
