پنجاب حکومت نے گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے گندم کے اسٹاک ڈیکلیئر کرنے کے لئے 3 دن کی مہلت دیدی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹاک ڈیکلیئر نہ کرنے والوں کیخلاف تین دن بعد کارروائی کی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سیلابی صورتحال کا فائدہ اٹھانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
پشاور میں آٹا مزید مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا 1900 روپے کا ہو گیا
ان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے گندم اسٹاک کی درست نشاندہی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اورگندم اور آٹے کے نرخ برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ نے پیرا کو صوبے بھر میں مسلسل چیکنگ اور کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر دکان پر سرکاری نرخ نامے آویزاں کروائے جائیں۔
