انقرہ: ترکیہ حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی محدود کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکیہ کی حکومت نے یوٹیوب، انسٹا گرام، ٹک ٹاک، ایکس، فیس بک، واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی محدود کر دی ہے۔
ترکیہ حکومت نے اپوزیشن جماعت ری پبلکن پیپلز پارٹی (سی ایچ پی) کے احتجاج کے پیش نظر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک عوام کی رسائی محدود کی۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں اور ٹین ایجرز کیلئے جیمنائی خطرناک؟ بچوں کی حفاظت پر کام کرنے والی تنظیم کا دعویٰ
سی ایچ پی نے استنبول میں اپنے مرکزی دفتر کے اطراف پولیس کی جانب سے رکاوٹیں لگانے کے بعد عوامی ریلیوں کا اعلان کیا تھا۔
ترکیہ کی “ایکسیس پرووائیڈرز یونین” ملک میں انٹرنیٹ بلاکنگ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کا ذمہ دار ہے۔ جس نے سوشل میڈیا تک رسائی محدود کرنے سے متعلق معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔
