دریائے چناب میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، قریبی آبادیوں کو خالی کرنے کے اعلانات بھی کئے جا رہے ہیں۔
ذرائع محکمہ انہار کے مطابق شیر شاہ بند کیساتھ ملحقہ آبادی کو اطلاع دے دی گئی ہے، دریائے چناب کے بیٹ کے علاقے پہلے ہی پانی سے بھر چکے ہیں، مزید گنجائش نہ ہونے کے باعث بریچنگ کا فیصلہ کیا گیا۔
پنڈی بھٹیاں ، سیلاب سے متاثرہ 111 دیہاتوں کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں مزید توسیع
محکمہ انہار کے مطابق تریموں سے 5 لاکھ 40 ہزار کیوسک کا ریلا 2 روز تک ملتان کی حدود میں داخل ہو گا۔ دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان کاٹھیا کا کہنا ہے کہ ملتان مزید 48 گھنٹے ہائی رسک پر رہے گا۔
