اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں معدنیات اور انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وفد میں متحدہ اسٹیٹس اسٹریٹجک میٹلزاورموٹا اینگل کمپنیوں کے نمائندگان شامل تھے، ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیراوروفاقی وزرا بھی شریک تھے۔
نواز شریف اور مریم نواز سے بنگلہ دیشی مشیر کی ملاقات، تعلیمی و تجارتی تعاون پر اتفاق
امریکی وفد کو پاکستان میں تانبہ، سونا اوررئیرارتھ عناصر کے ذخائرسےمتعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اس موقع پر پاکستان اورامریکا کے درمیان دو اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
پہلا معاہدہ ایف ڈبلیو او اوریو ایس ایس ایم کے درمیان کرٹیکل منرلزکی ترقی اورپراسیسنگ سے متعلق ہے، جس کے پہلے مرحلے میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹنے سے انٹرنیٹ سست ہے، شزہ فاطمہ
دوسرے معاہدے کے تحت نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (NLC) اور موٹا اینگل کے درمیان معدنیات اورلاجسٹکس کے شعبوں میں اشتراک عمل طے پایا ہے۔
دونوں ممالک نے پاکستان میں جدید ریفائنری کے قیام پر بھی اتفاق کیا ہے، جس سے امریکی مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔
