ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنیکا فیصلہ ، ٹی سی پی نے ٹینڈر کھول دیئے

چینی درآمد

حکومت نے چینی کی طلب پوری کرنے اور قیمتوں میں استحکام کیلئے چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لئے ٹینڈر کھول دیئے گئے۔ ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کیلئے آج بولیاں طلب کی گئیں۔

گندم کی فی من قیمت 3200 روپے تک پہنچ گئی ، آٹا بھی مہنگا

ٹرانسپرینسی انٹرنیشنل کے نمائندے  بھی ٹینڈر کھولنے کی تقریب میں شرکت ہوئے، جنرل منیجر ٹی سی پی شیراز علی شہزاد نے تمام فریقین کے سامنے ٹینڈر کھولے۔

واضح رہے حکومت نے ملک میں چینی کی طلب پوری کرنے اور قیمتوں میں استحکام کے لئے ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، اِس سے قبل بھی ٹی سی پی نے 21 اگست کو دو لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کے لئے ٹینڈر کھولے تھے۔


متعلقہ خبریں