ویسٹ انڈیز کے سابق نامورکرکٹر کرس گیل نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کنگز الیون پنجاب نے انہیں عزت نہیں دی، عزت نہ ملنے کی وجہ سے آئی پی ایل سے جلد ریٹائرمنٹ لی۔
کنگز الیون پنجاب کی طرف سے 4 سیزن کھیلنے والے کرس گیل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کے ساتھ معاہدہ وقت سے پہلے ختم ہوا، میں نے محسوس کیا کہ میرے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا جا رہا۔
ایشیا کپ کل سے شروع ہو گا ، کانٹے کے مقابلے متوقع
انہوں نے کہا کہ آپ نے فرنچائز کے لیے اتنا کچھ کیا لیکن عزت نہ دی جائے بچوں جیسا رویہ ہو تو افسوس ہوتا ہے، مجھے ایسا لگا جیسے میرے کندھوں پر بلڈنگ جتنا بوجھ ہو، زندگی میں پہلی مرتبہ ڈپریشن موڈ میں گیا، مینٹل ہیلتھ پیسے سے زیادہ اہم ہے۔
گرس گیل کا کہنا تھا کہ میں نے انیل کمبلے کو کال کی یقین کریں ، انیل کمبلے سے گفتگو کے دوران میں دلبرداشتہ ہو کر رو پڑا تھا، میں اس وقت بات بھی جاری نہیں رکھ پا رہا تھا۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ کے ایل راہول نے کال کرکے کہا کرس تم یہاں رکنا چاہتے ہو تم اگلا میچ کھیلو گے، میں نے کہا کہ سنو آپ سب کھلاڑیوں کو آل دی بیسٹ، میں نے اپنا سامان باندھا اور چلا گیا۔
