کرکٹ کے شوقین افراد کے لیے بڑی خبر، 2025 کا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شروع ہو رہا ہے، جو 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں تمام ٹیمیں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا اعلان
اس بار کے ایونٹ میں کئی اسٹار کھلاڑی اپنی دھاک بٹھانے کے لیے تیار ہیں:
شاہین شاہ آفریدی (پاکستان)
پاکستان کے خطرناک فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ایک بار پھر میدان میں چھا جانے کو تیار ہیں۔ 85 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 108 وکٹیں لینے والے شاہین نئی گیند سے تباہ کن کارکردگی کے لیے مشہور ہیں۔ ان کا اکانومی ریٹ 7.77 ہے، جبکہ اوسط صرف 22.15۔
ابھیشیک شرما (بھارت)
بھارت کے ابھرتے ہوئے بلے باز ابھیشیک شرما اپنی جارحانہ بیٹنگ سے مخالف ٹیموں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔ 17 میچز میں 535 رنز، دو سنچریاں اور اسٹرائیک ریٹ 193.84 ان کی طاقت کا ثبوت ہیں۔
راشد خان (افغانستان)
ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے راشد خان اب بھی خطرناک ہیں۔ 170 وکٹوں کے ساتھ راشد نے حالیہ یو اے ای ٹرائی سیریز میں بھی 9 وکٹیں حاصل کیں، جو ان کی فارم میں واپسی کا اشارہ ہے۔
ونندو ہسارنگا (سری لنکا)
2022 کے ایشیا کپ ہیرو ہسارنگا اس بار بھی اپنی اسپن سے یو اے ای کی پچز پر جادو جگانے کو تیار ہیں۔ 131 وکٹوں کے ساتھ وہ سری لنکن ٹیم کا اہم ہتھیار ہیں۔
پرویز حسین ایمان (بنگلہ دیش)
بنگلہ دیش کے نوجوان اوپنر پرویز ایمان 23 سال کی عمر میں ہی ٹیم کی امید بن چکے ہیں۔ 19 میچز میں 411 رنز بنانے کے ساتھ وہ تیزرفتاری سے کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
انگلینڈ میں 4 سنچریاں بنانے والے امام الحق کی پاکستان آتے ہی ٹرپل سنچری
کرکٹ شائقین کی نظریں اب اس ایونٹ پر جمی ہوئی ہیں کہ کس کے سر سجے گا ایشیا کا تاج؟
