پرتگال کے اسٹا فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں اپنا نام درج کروا دیا۔
رونالڈو نے آرمینیا کے خلاف فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں دو گول کرکے پرتگال کو 0-5 سے فتح دلائی اور ایک اہم ریکارڈ بھی قائم کیا۔
پی سی بی نے پاکستان، سری لنکا اور افغانستان کی ٹرائی سیریز کا اعلان کر دیا
اس میچ سے پہلے ورلڈ کپ کوالیفائرز کی آل ٹائم اسکورنگ فہرست میں رونالڈو اور میسی دونوں دوسری پوزیشن پر تھے ، دونوں کے پاس 36، 36 گولز تھے لیکن اس میچ میں رونالڈو نے اپنا مجموعہ 38 گول تک بڑھا کر دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی، جبکہ میسی اب تیسرے نمبر پر آ گئے۔
کبڈی میچ کے دوران کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا
اس فہرست میں گوئٹے مالا کے کارلوس 39 گول کیساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں، رونالڈو نہ صرف کوالیفائرز کی تاریخ میں دوسرے نمبر پر ہیں بلکہ موجودہ دور کے سب سے کامیاب کھلاڑی بھی قرار پائے ہیں۔ میسی تیسرے اور پولینڈ کے رابرٹ لیوانڈووسکی 31 گول کیساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔
