افریقی ملک آئیوری کوسٹ میں ایک حیران کن اور افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک دریائی گھوڑے (hippopotamus) نے کشتی پراچانک حملہ کردیا۔
عینی شاہدین اورمقامی حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی اور اس میں سوار 11 افراد لاپتہ ہو گئے، حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کشتی معمول کے سفر پر تھی اور اس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے۔
امریکا میں 300 سے زائد جنوبی کوریائی شہری گرفتار
حملے کے بعد کشتی دریا میں الٹ گئی اورمسافر پانی میں بہہ گئے، کچھ افراد کوموقع پر ہی ریسکیو کر لیا گیا تاہم 11 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
حکام نے فوری طورپرریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے، مقامی غوطہ خوراورسیکیورٹی ادارے دریا کے اطراف میں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
دریائے چناب میں سیلاب متاثرین کو بچاتے ہوئے کشتی الٹ گئی، 5 افراد جاں بحق
دریا میں موجود دریائی گھوڑوں کی تعداد اورممکنہ خطرات کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
مقامی انتظامیہ نے کشتی رانی کے تمام غیرضروری سفر معطل کردیے ہیں جبکہ متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی مدد فراہم کی جا رہی ہے، واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔
