خبر ایجنسی کے مطابق امریکا میں جنوبی کوریا کے 300 سے زائد شہریوں کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
گرفتارشدگان کی نوعیت، الزامات یا گرفتاری کی وجوہات کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں تاہم اس اقدام نے جنوبی کوریا کی حکومت کوسخت تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔
کل ملک بھر میں مکمل چاند گرہن دیکھا جائے گا
جنوبی کوریا نے باضابطہ طورپرامریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گرفتار شہریوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے یا کم از کم سفارتی رسائی دی جائے تاکہ ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
سیول میں وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں مقیم جنوبی کوریائی شہریوں کے ساتھ کسی بھی امتیازی یاغیرمنصفانہ سلوک کوہرگزبرداشت نہیں کیا جائے گا۔
بھارت ایک یا دو ماہ میں امریکہ سے معافی مانگے گا، امریکی عہدیدار کا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ انسانی حقوق اورسفارتی آداب کا مکمل خیال رکھا جائے۔
دوسری جانب امریکی حکام نے تاحال اس معاملے پرکوئی باضابطہ ردعمل ظاہر نہیں کیا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دونوں ممالک کے تعلقات میں عارضی تناؤ کا سبب بن سکتا ہے۔
