کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں آن لائن خرید و فروخت کے بہانے شہری کے مبینہ اغوا اور تشدد کی انوکھی واردات سامنے آ گئی ہے۔ واقعہ عزیز آباد کے بلاک 8 میں پیش آیا جہاں سعد یونس نامی نوجوان کو OLX پر موبائل بیچنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کار سوار ملزمان نے سعد یونس سے رابطہ کیا اور موبائل فون دیکھنے کے بہانے ملاقات طے کی۔ سعد جیسے ہی گاڑی میں بیٹھا، ملزمان نے خود کو اینٹی کرپشن افسر ظاہر کرتے ہوئے اسے اغوا کر لیا اور دورانِ اغوا اس پر ہتھوڑی کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔
ٹریژری بلز کی نیلامی سے 1477ارب روپے حاصل
زخمی نوجوان سعد یونس کے مطابق اس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے غریب آباد ریلوے پھاٹک کے قریب چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر جان بچائی، تاہم ملزمان آئی فون موبائل لے کر موقع سے فرار ہو گئے۔
اہل خانہ کے مطابق نوجوان کو پہلے ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں اسے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
ادھر عزیز آباد پولیس نے واقعے کے بعد صرف میڈیکل لیٹر جاری کر کے معاملے کو دبانے کی کوشش کی، اور تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا۔
فیصل آباد میں 17 برس بعد ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی واپسی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی روایتی سستی اور غفلت کے باعث ایسے جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔