جینک سنر اور کارلوس الکاراز اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر یو ایس اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے۔
دفاعی چیمپیئن جینک سنر نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں کینیڈا کے فیلکس اوگر الیاسیم کو چار سیٹوں میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
یو ایس اوپن کے دوسرے سیمی فائنل میں کارلوس الکاراز نے نوواک جوکووچ کو شکست دے دی ہے، ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ جب کارلوس الکاراز نے ریکارڈ 24 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والے نوواک جوکووچ کو ہارڈ کورٹ پر ہرایا ہے۔
تین ملکی سیریز، افغانستان کی سنسنی خیز فتح، یو اے ای کو 4 رنز سے شکست
نوواک جوکووچ اور کارلوس الکاراز گرینڈ سلیم ایونٹس میں اب تک پانچ مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں جن میں سے تین میں الکاراز فاتح رہے ہیں۔اس جیت کے بعد الکاراز نے مسلسل تیسرے گرینڈ سلیم فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔
فرنچ اوپن میں انہوں نے جینک سنر کوشکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا جبکہ ومبلڈن میں انہیں جینک سنر نے شکست سے دوچار کیا تھا،اب ایک بار پھر دونوں کھلاڑی فائنل میں آمنے سامنے ہیں۔
