ملائیشیا کے صوبہ ترنگانو میں ایک انفلونسر کو گاڑی سمندر میں فلوٹنگ پلیٹ فارم پر رکھ کر فوٹو شوٹ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق گاڑی کو ایک تیرتی ہوئی پلیٹ فارم پر رکھا گیا اور کشتی کے ذریعے کھینچ کر شوٹ کے لئے سمندر میں لے جایا گیا، پلیٹ فارم پر نہ صرف کار موجود تھی بلکہ اس پر شیشے کی کھڑکیوں اور فرنیچر سمیت ایک مکان جیسی دوسری منزل بھی بنائی گئی تھی۔
50 سالہ معذور خاتون نے اپنے بیٹے کی ناکامی کے بعد وہی کتابیں پڑھ کر لاء میں داخلہ لے لیا
ترنگانو میری ٹائم ڈائریکٹر نے کہا کہ پلیٹ فارم اور کھینچنے والی کشتی کو ملیشین میری ٹائم انفورسمنٹ ایجنسی نے ضبط کر لیا ہے، پلیٹ فارم حفاظتی آلات کے بغیر بنایا گیا تھا، جو عملے اور دیگر صارفین کے لیے خطرہ بن سکتا تھا۔
میری ٹائم حکام کے مطابق اس کارروائی میں ایک کشتی بغیر لائسنس کے شریک تھی، جو سمندری قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
حکام کے مطابق اس واقعے میں 12 افراد شامل تھے، سب کی عمریں 21 سے 32 سال کے درمیان ہیں، تاہم انفلوئنسر کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
