افغانستان ایک اور زلزلے سے لرز اٹھا ، ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی

افغانستان

افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے ایک اور زلزلے سے لرز گئے ، جس سے نقصان کی اطلاعات ملی ہیں۔

جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق تازہ زلزلے کی شدت 6.2 تھی اور اس کا مرکز پاکستان کی سرحد کے قریب شیوہ ضلع میں واقع تھا، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق برکش کوٹ کے علاقے میں نقصان کی اطلاع ملی ہے ، متاثرہ علاقوں سے تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔

تائیوان کے دارالحکومت میں 6 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

طالبان انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 4 دنوں میں آنے والے ان 3 زلزلوں میں اب تک 2,205 افراد جاں بحق اور کم از کم 3,640 افراد زخمی ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

ریسکیو ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں، امدادی کارکنوں نے منہدم مکانات کے ملبے سے مزید لاشیں نکالیں، دوسری جانب  بے گھر افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔


متعلقہ خبریں