شارجہ: سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 31 رنز سے شکست دے دی۔
سہ ملکی ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ شارجہ کے میدان میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔
متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 172 رنز ہدف کے تعاقب میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 140 رنز بناسکا۔ یو اے ای کے اوپنر علی شان شرفو 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
کپتان محمد وسیم 19، پراشار 18 رنز ناٹ آؤٹ، حیدر علی 12، ایتھان ڈیسوزا 9، آصف خان 7 اور ہرشت کوشک نے 3 رنز بنائے۔ جبکہ راہول چوپرا کوئی رن نہ بنا سکے۔
ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ محمد نواز اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کے اوپنر زیادہ دیر پچ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صاحبزادہ فرحان 28 کے مجموعی اسکور پر ایک چکے اور 2 چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
صاحبزادہ فرحان کے آؤٹ ہونے کے بعد جلد ہی ان کے ساتھ آگئے کھلاڑی صائم ایوب میں پویلین لوٹ گئے۔ صائم ایوب نے 11 رنز بنائے۔ سلمان آغا 5، محمد حارث 14 اور حسن نواز 4 رنز بنا سکے۔
فخر زمان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اور 2 چکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 34 گیندوں پر نصف سنچری بنائی۔ فخر زمان اور محمد نواز نے مل کر ٹیم کو سہارا دیا اور مجموعی رنز میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔
فخر زمان نے 77 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ محمد نواز 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ جبکہ قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حارث رؤف کی جگہ سلمان مرزا اور سفیان مقیم کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقی ٹیم 4 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی ، سیریز کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا
پاکستان کے اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد نواز، محمد حارث (وکٹ کیپر)، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد شامل ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے اسکواڈ میں محمد وسیم (کپتان)، آصف خان، علی شان شرفو، راہل چوپڑا (وکٹ کیپر)، ایتھان ڈیسوزا، ہرشت کوشک، شروو پرشار، حیدر علی، محمد جواز، محمد روحد اور جنید صدیق شامل ہیں۔
