لیورپول کے 16 سالہ نوجوان ریو نگوموہا نے چیمپئنز لیگ اسکواڈ میں جگہ بنا لی۔ جبکہ فریڈریکو چیزا کو باہر کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیور پول کے 16 سالہ نوجوان ریونگو موہا نے اپنی شاندار پرفارمنس سے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔
ریونگو موہا نے نیو کیسل یونائیٹڈ کے خلاف اپنی پریمیئر لیگ ڈیبیو پر آخری لمحات میں فیصلہ کن گول کرکے لیورپول کی تاریخ میں سب سے کم عمر گول اسکور کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ریونگو موہا اپنی اچھی پرفارمنس دکھانے کے بعد اب وہ چیپمئنز لیگ میں بھی حصہ لیں گے۔ جہاں وہ ٹورنامنٹ میں لیور پول کے سب سے کم عمر کھلاڑی کے طور پر بھی سامنے آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: الزامات ثابت نہ ہو سکے ، برطانیہ میں قومی کرکٹر حیدر علی کیخلاف ریپ کا مقدمہ خارج
کم عمر کھلاڑی کو ٹورنامنٹ میں جگہ ملنے کے بعد تجریہ کار کھلاڑی فریڈریکو چیزا چیمپئنز لیگ میں اپنی جگہ نہیں بنا سکے۔
لیورپول اس سیزن چیمپئنز لیگ میں اپنے اعزاز کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ جہاں ان کا مقابلہ انٹر میلان اور رئیل میڈرڈ جیسے بڑے حریفوں سے ہو گا۔