آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، آل راؤنڈرز میں سکندر رضا کا پہلا نمبرجبکہ بابر اور رضوان کی مزید تنزلی ہو گئی۔
بابر اعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ٹاپ 20 کھلاڑیوں کی فہرست سے آؤٹ ہو گئے، بابر اعظم تین درجہ تنزلی کے بعد ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں 21 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
محمد رضوان دو رجہ تنزلی کے بعد ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں 22 ویں نمبر پر چلے گئے، نوجوان بیٹر حسن نواز دو درجے ترقی کے ساتھ 31 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی میں پہلے نمبر پر انگلینڈ کے جوروٹ، دوسرے نمبر پر ہیری بروک جبکہ تیسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن ہیں۔
سہ ملکی سیریز، پاکستان اور افغانستان کے پوائنٹس برابر ہو گئے
ٹی ٹوئنٹی باؤلرز رینکنگ میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی ٹاپ ٹوئنٹی میں شامل نہیں ہے، سفیان مقیم گیارہ درجہ ترقی کے بعد 21 ویں پوزیشن پر ہیں، شاہین آفریدی آٹھ درجہ ترقی کے بعد 26 ویں نمبر پرہیں۔ حارث رؤف کی چار درجہ تنزلی کے بعد 28 ویں پوزیشن ہے۔
ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ افغانستان کے محمد نبی ایک درجہ بہتری کے بعد دوسری پوزیشن پرہیں۔
زمبابوے کے سکندر رضا کو سری لنکا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیاوہ ون ڈے کرکٹ کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ہیں۔افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبرپر، افغانستان کے محمد نبی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبرپر چلے گئے ہیں۔
ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے، کپتان محمد رضوان کی ایک درجہ تنزلی ہونے سے وہ 26 ویں نمبر پرچلے گئے ہیں، فخر زمان ایک درجہ ترقی کے بعد ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں 27 ویں نمبر پر آگئے۔
