دنیا میں مختلف مقامات پر چیٹ جی پی ٹی صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کی سینکڑوں شکایات موصول ہوئیں۔
چیٹ جی پی ٹی کو شدید تکنیکی مسئلے کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے صارفین کی بڑی تعداد نے شکایات درج کروا دیں، آج صبح پاکستان سمیت دنیا بھر میں خصوصاً برطانیہ میں صارفین نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی سروس کام نہیں کر رہی، کوئی جواب نہیں دے رہی۔
اس سلسلے میں مانیٹرنگ پلیٹ فارم ڈاؤن ڈیٹیکٹر کو بدھ کی صبح ایک ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق 95 فیصد صارفین نے چیٹ جی پی ٹی میں مسائل کی شکایت کی جبکہ دیگر 5 فیصد نے کہا کہ انہیں ایپ استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ پاکستان میں اس وقت چیٹ جی پی ٹی سروس کام کر رہی ہے۔
چیٹ جی پی ٹی سسٹم میں پیرنٹ کنٹرول متعارف کروانے کا فیصلہ
زیادہ تر شکایات لندن، مانچسٹر اور گلاسگو جیسے برطانوی شہروں سے موصول ہوئیں۔چیٹ جی پی ٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر نوٹ جاری کیا گیا اور کہا گیا کہ چیٹ جی پی ٹی جوابات ظاہر نہیں کر رہا ہم اس مسئلے کی وجہ تلاش کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی متعدد صارفین نے اپنی شکایات کا اظہار کیا، کچھ صارفین نے کہا کہ چیٹ بوٹ بالکل جواب نہیں دے رہا، بعض کو ایرر میسجز کا سامنا ہے، اور کچھ صارفین لاگ ان بھی نہیں کر پا رہے۔
ایک صارف نے ایکس پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ کیا کوئی اور بھی ChatGPT کا یہ مسئلہ دیکھ رہا ہے؟ سارے جوابات جیسے غائب ہو گئے ہوں؟
The Standard کی جانب سے کیے گئے ٹیسٹس سے تصدیق ہوئی ہے کہ ChatGPT اس وقت بند ہے اور عام نوعیت کے سوالات کا بھی جواب نہیں دے رہا۔ چیٹ بوٹ لوڈ ہوتا ہے لیکن صرف ایک چھوٹا سا مربع نظر آتا ہے جو بار بار ری لوڈ ہوتا ہے۔
پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ChatGPT کو اس قسم کی خرابی کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ سال 2024 کے دوران متعدد بار یہ سروس متاثر ہوئی، ان میں ایک بڑی خرابی بھی شامل تھی جس کے دوران ChatGPT، اس کا API، اور ویڈیو جنریٹر ”Sora” کئی گھنٹے بند رہے۔
اس سے قبل 10 جون 2025 کو بھی اے آئی چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی کی سروسز معطل ہوگئی تھیں۔اس موقع پر اوپن اے آئی نے پلیٹ فارم کو بڑے پیمانے پر بندش کا اعتراف کیا تھا۔
تحریری انداز میں گفتگو کرنے والا یہ اے آئی اسسٹنٹ انٹرنیٹ پر موجود ڈیجیٹل کتب، آن لائن رائیٹنگز اور دیگر میڈیا کے وسیع ڈیٹا بیس سے پوچھے جانے پر مواد پیش کرتا ہے۔
