پاکستان اور افغانستان کے درمیان سہ ملکی سیریز کا چوتھا میچ افغانستان کے نام رہا۔
افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 169 رنز بنائے اور پاکستان کو جیتنے کے لئے 170 رنز کا ٹارگٹ دیا۔
پاکستانی بیٹر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے، آخر میں حارث رؤف نے 16 گیندوں پر 34 رنز بنائے لیکن ان کی یہ کوشش بھی ناکام رہی۔
فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی سنچری کر لی
پاکستان مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر صرف 151 رنز بنا سکا، یہ افغانستان کی مسلسل دوسری فتح تھی، پوائنٹس ٹیبل پر افغانستان چار پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر آ گیا۔
پاکستان بھی دو میچوں میں فتح کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر پہلے نمبر پر ہے۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے۔
کل پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان میچ ہے اگر یو اے ای کی ٹیم اپ سیٹ کرتی ہے اور وہ پاکستان کو شکست دینے میں کامیاب ہوتی ہے تو اس کے دو پوائنٹ ہو جائیں گے۔
سہ ملکی سیریز چوتھا میچ،افغانستان نے پاکستان کو شکست دیدی
متحدہ عرب امارات کا اگلا میچ افغانستان سے ہے اگر یو اے ای یہ میچ بھی جیت جاتی ہے تو وہ بھی چار پوائنٹ حاصل کر لے گی، اگر ایسا ہو جاتا ہے تو بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر دو ٹیمیں فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی۔
بظاہر متحدہ عرب امارات کا پاکستان اور افغانستان سے جیتنا مشکل لگ رہا ہے لیکن کرکٹ میں کچھ بھی ممکن ہے، سہ ملکی سیریز میں پوائنٹس ٹیبل کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے فائنل پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلے جانے کا امکان ہے۔
کل بروز جمعرات پاکستان اور یو اے ای کے میچ کے بعد فائنل کھیلنے والی دو ٹیموں کا حتمی فیصلہ ہو جائے گا۔