ایشیا کپ2025 کے اضافی ٹکٹس آن لائن دستیاب،شائقین کو 3 پیکچزبھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔
پہلا پیکج 475 درہم یعنی 36 ہزار روپے سے شروع ہوگا،جس میں پاک بھارت سمیت 3 میچز دیکھنے کو ملیں گے،بھارت بمقابلہ امارات اور پاکستان بمقابلہ عمان بھی پہلے ٹکٹ پیکج کا حصہ ہے۔
ہونڈا سٹی کا نیا فیس لفٹ ورژن پاکستان میں متعارف کرانے کی تیاری
دوسرے اور تیسرے پیکج کی کم از کم قیمت 525 درہم یعنی 40 ہزار روپے ہے، دوسرے اور تیسرے ٹکٹ پیکج میں بھی پاک بھارت ٹاکرا شامل ہوگا۔تیسرے ٹکٹ پیکج میں فائنل بھی دیکھنے کو ملے گا
دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ کے میچوں کا وقت تبدیل کر دیا گیا۔ایشیا کپ کے میچز اب ابتدائی اعلان کردہ شیڈول سے آدھے گھنٹے بعد شروع ہوں گے، 19 میں سے 18 میچز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوں گے۔
15 ستمبر کو ابوظہبی میں 2 مقابلے ہونے ہیں۔ یواے ای اور عمان کے درمیان واحد ڈے میچ سہ پہر چار بجے شروع ہو گا جبکہ اسی دن شام سری لنکا اور ہانگ کانگ کی ٹیموں میں بھی مقابلہ ہو گا ، ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 14 ستمبر کو ہو گا۔
غیر معمولی سیلاب کے باعث بیماریوں کا پھیلاؤ،قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری جاری
دونوں گروپس سے ٹاپ ٹو ٹیمیں سپر فور مرحلے میں جائیں گی۔ سپر فور مرحلے میں 20 سے 26 ستمبر تک چھ میچز کھیلے جائیں گے، جن میں سے ٹاپ دو ٹیمیں 28 ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔
علاوہ ازیں امارات کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے ایشیا کپ کے حوالے سے کہا کہ ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور ہم شائقین کو بہترین کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کے کرکٹ بورڈز نے اپنی حکومتوں سے اجازت لے کر ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کی تھی، انہوں نے کہا کہ سو فیصد گارنٹی تو نہیں دی جا سکتی لیکن ہمیں امید ہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان کے خلاف میچ کھیلے گی۔
