ہونڈا سٹی کا نیا فیس لفٹ ورژن پاکستان میں متعارف کرانے کی تیاری

ہونڈا سٹی

پاکستان میں آٹو موبائل صارفین کے لیے خوشخبری، ہونڈا آئندہ ہفتے اپنی مقبول سیڈان کار سٹی کے فیس لفٹ ورژن کو متعارف کرانے جا رہی ہے۔ یہ چھٹی جنریشن کی سٹی میں 2021 کے لانچ کے بعد پہلی بار بڑی اپ ڈیٹ ہوگی۔

ہونڈا سٹی کی چھٹی جنریشن جولائی 2021 میں متعارف کرائی گئی تھی، جس نے پرانی پانچویں جنریشن کی جگہ لی۔ گزشتہ چار برسوں میں یہ ماڈل کمپنی کی اہم ترین گاڑیوں میں شمار ہوتا رہا ہے، جو خاص طور پر ایندھن کی بچت اور شہری ٹریفک میں بہتر ڈرائیونگ کے باعث مقبول ہے۔

غیر معمولی سیلاب کے باعث بیماریوں کا پھیلاؤ،قومی ادارہ صحت کی ایڈوائزری جاری

ذرائع کے مطابق نیا فیس لفٹ ورژن خریداروں کی بدلتی توقعات اور بڑھتی مارکیٹ مسابقت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ اگرچہ کمپنی نے باضابطہ فیچرز اور اسپیسفکیشنز ظاہر نہیں کیے، تاہم یہ اپ ڈیٹ عام طور پر درمیانی مدت کی روایتی تبدیلیوں پر مبنی ہوگی، جن میں بیرونی ڈیزائن میں معمولی ترامیم، اندرونی حصے میں بہتری اور فیچرز میں اضافہ شامل ہے۔

ممکنہ تبدیلیاں

بیرونی ڈیزائن:

نئے ڈیزائن کے بمپرز (آگے اور پیچھے)

نئی گرل اور لائٹس

الائے وہیلز اور سائیڈ مررز میں ہلکی تبدیلیاں

اندرونی ڈیزائن:

بہتر ڈیش بورڈ لے آؤٹ یا نئے مٹیریلز

انفوٹینمنٹ سسٹم میں اپ گریڈ

مزید کنیکٹیوٹی اور سہولت کی خصوصیات

پرو پاکستانی کے مطابق یہ تبدیلیاں ان بین الاقوامی مارکیٹس سے متاثر نظر آتی ہیں، جہاں فیس لفٹ ماڈلز پہلے ہی متعارف کرائے جا چکے ہیں، جیسے برازیل اور تھائی لینڈ۔ تاہم، پاکستانی ورژن میں حتمی اسپیسفکیشنز مختلف ہو سکتی ہیں۔

گوگل نے جی میل سیکیورٹی مسئلے کی خبروں کو “من گھڑت” قرار دے دیا

رپورٹس کے مطابق ہونڈا سٹی کا نیا فیس لفٹ ورژن ستمبر 2025 کے پہلے ہفتے میں باضابطہ طور پر لانچ کیا جائے گا۔ یہ گاڑی براہ راست مقابلہ ٹویوٹا یارس اور چانگان السون جیسی مقبول سیڈانز سے کرے گی، جبکہ امکان ہے کہ اس میں موجودہ انجن آپشنز اور پلیٹ فارم کو ہی برقرار رکھا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں