روس نے چینی شہریوں کے لیے ویزا کے بغیر ملک میں داخلے کی اجازت دینے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ اورمتعلقہ امیگریشن حکام کے مطابق یہ سہولت 15 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہو گی اور ابتدائی طورپرایک سال کے لیے فراہم کی جائے گی۔
پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ
خبرایجنسی کے مطابق اس فیصلے کا مقصد روس اور چین کے درمیان سیاحت، تجارتی روابط اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینا ہے۔
روسی حکومت نے واضح کیا ہے کہ چینی شہریوں کو اس سہولت کے تحت روس میں مقررہ مدت تک بغیر ویزا قیام کی اجازت حاصل ہو گی۔
گوگل نے جی میل سیکیورٹی مسئلے کی خبروں کو “من گھڑت” قرار دے دیا
چینی وزارت خارجہ کے مطابق جوابی اقدام کے طور پرچین نے بھی روسی شہریوں کو ویزا فری سفر کی سہولت دینے کا اعلان کیا ہے، عام پاسپورٹ رکھنے والے روسی شہریوں کو چین میں ویزا کے بغیر داخلے اور 30 دن تک قیام کی اجازت دی جائے گی۔
دونوں ممالک کے درمیان اس باہمی اقدام کو دوطرفہ اعتماد، تجارتی تعلقات کی مضبوطی اور سفارتی تعلقات کی نئی جہت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر سے ملاقات ، تزویراتی شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ فیصلہ خطے میں عوامی روابط اور سیاحتی سرگرمیوں میں مثبت پیشرفت کا باعث بنے گا۔
