صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا۔
دکاندار کے مطابق پنجاب سے سپلائی بند ہونے کی وجہ سے 80 کلو آٹے کی بوری 10 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس کے باعث ٹماٹر کی قیمت فی کلو 250 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
بونیر، خیبر اور گرد و نواح میں طوفانی بارش ، گھر سیلابی پانی میں بہہ گیا
دوسری جانب قصور اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا ہے، مختلف شہروں میں ٹماٹر نایاب ہے اورقیمت بھی اڑھائی سو سے اوپر چلی گئی ہے۔
سبزیوں کی قیمت بڑھنے سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، چند روز قبل 30 روپے کلو فروخت ہونے والا آلو اب 80 سے 100 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
دریائے ستلج ، راوی اور چناب میں بڑے سیلابی ریلے کا خدشہ، مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی
60 روپے کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر مارکیٹ میں 220 سے 250 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے، بعض شہروں میں ٹماٹر کی قیمت 250 سے بھی بڑھ گئی ہے۔
پچاس روپے فی کلو فروخت ہونے والی بھنڈی اب 200 روپے میں مل رہی ہے، ساٹھ روپے کلو فروخت ہونے والا بینگن بھی فی کلو 180 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
