قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 33 سالہ آصف علی نے پاکستان کی جانب سے 21 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔
آصف علی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کی جرسی پہننا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز تھا اور ملک کی نمائندگی کرنا ان کے کیریئر کا سب سے یادگار باب رہا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ اور دنیا بھر کی مختلف لیگز میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
رواں سال برطانوی تاریخ کا گرم ترین سال ریکارڈ
آصف علی کا شمار جارح مزاج بیٹروں میں ہوتا ہے۔ ان کی سب سے یادگار اننگز 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف رہی، جب انہوں نے دباؤ کے عالم میں صرف 7 گیندوں پر 25 رنز بنا کر پاکستان کو فتح دلائی۔
انہوں نے اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو اپریل 2018 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا، اس سے قبل وہ اسی سال اسلام آباد یونائیٹڈ کو پی ایس ایل ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کر چکے تھے۔ دو ماہ بعد آصف نے ون ڈے ڈیبیو بھی کیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کالاباغ ڈیم کی حمایت کر دی
تاہم فارم اور تسلسل کی کمی کے باعث وہ ٹیم سے اندر باہر ہوتے رہے۔ انہوں نے آخری انٹرنیشنل میچ 2023 میں کھیلا۔
ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد آصف علی اب دنیا بھر کی فرنچائز کرکٹ میں اپنی بیٹنگ صلاحیتیں دکھائیں گے۔ وہ پہلے ہی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)، بگ بیش لیگ (بی بی ایل)، اور دیگر کئی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں حصہ لے چکے ہیں۔
ریسکیو آپریشن کو مزید تیز کیا جائے،مریم نواز کی ہدایت
کرکٹ ماہرین کے مطابق آصف علی کا بین الاقوامی کیریئر اتار چڑھاؤ کا شکار رہا، لیکن مشکل مواقع پر جارحانہ کھیل کی وجہ سے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
