گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں استحکام رہا ۔
ادارہ شماریات کے مطابق 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1393 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.25 فیصد کم ہے، پیوستہ ہفتے ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1396 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اگست میں مہنگائی کی شرح میں 0.65 فیصد کمی ریکارڈ
اسی طرح 28 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے جنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1443 روپے ریکارڈ کی گئی جو پیوستہ ہفتے میں بھی 1443 روپے تھی۔
گزشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1367 ، راولپنڈی 1372، گجرانوالہ 1440، سیالکوٹ 1410، لاہور 1443، فیصل آباد 1380، سرگودھا 1380، ملتان 1426، بہاولپور 1450 ، پشاور 1350 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1300 روپے ریکارڈ کی گئی۔
میری معذرت: وہ ٹاسک جو چیٹ جی پی ٹی نہ کر سکی
اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1367، حیدر آباد 1427، سکھر 1465، لاڑکانہ 1407، کوئٹہ 1510 اور خضدار میں 1483 روپے ریکارڈ کی گئی۔
