بالاکوٹ، خیبرپختونخوا کے سیاحتی علاقے بالاکوٹ کے قریب حسہ کے مقام پرشدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ کاغان کو ہرقسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ملبے کی بڑی مقدارسڑک پرگرنے سے ٹریفک کی روانی مکمل طورپرمعطل ہو گئی ہے جبکہ ہیوی ٹریفک کوکسی بھی صورت آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
جڑواں شہروں میں طوفانی بارش،ضلعی انتظامیہ ہائی الرٹ
ضلعی انتظامیہ اورریسکیو ٹیمیں فوری طور پرموقع پرپہنچ گئیں اورروڈ کلیئرنس کے لیے بھاری مشینری کام پرلگا دی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ شدید بارش کے بعد ہوئی، جس کے باعث پہاڑیوں سے پتھراورمٹی نیچے آ گری۔
گلگت بلتستان ، تربیتی پرواز کے دوران پاک فوج کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ، 2 میجرز سمیت 5 جوان شہید
انتظامیہ کے مطابق چھوٹی گاڑیوں کومتبادل راستوں سے بحفاظت گزرنے کی اجازت دی جا رہی ہے تاہم یہ راستے محدود اورصرف ہنگامی صورتِ حال میں استعمال کیے جا رہے ہیں
سیاحوں اورمقامی افراد کوغیرضروری سفرسے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے، شاہراہ کاغان کی بندش سے مقامی لوگوں اورسیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، متعلقہ ادارے جلد ازجلد سڑک بحال کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
دریاؤں میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری، شدید بارشوں کی بھی پیشگوئی
حکام کا کہنا ہے کہ موسم کی صورتحال بہتر ہونے پر روڈ کلیئرنس تیزی سے مکمل کرلی جائے گی۔
