گلگت بلتستان میں تربیتی پرواز کے دوران ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کے نتیجے میں 2 میجرز سمیت 5 فوجی جوان شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حادثہ تھکداس کینٹ سے تقریباً 12 کلومیٹر دور فنی خرابی کے باعث پیش آیا جس میں پائلٹ ان کمانڈ میجر عاطف ، کوپائلٹ میجر فیصل اور 3 اہلکار شہید ہوئے۔
پشاور،حادثے کا شکار سرکاری ہیلی کاپٹر کا بلیک باکس مل گیا
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار مقبول فلائٹ انجینئر اورحوالدار جہانگیر اور نائیک عامر شامل ہیں۔
قبل ازیں گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہمارا ایک ہیلی کاپٹر تھور، چلاس میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔