بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے انعامی رقم میں 4 گنا اضافہ کیا گیا ہے، 8 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ، 38 لاکھ ، 80 ہزار امریکی ڈالر ( 3.928 ارب پاکستانی روپے ) ہو گی۔
ایشیا کپ ، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہو گیا
فاتح ٹیم کو ریکارڈ 44 لاکھ 8 ہزار جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 2.24 ملین ڈالر ملیں گے جبکہ گروپ سٹیج میں ہر جیت پر ٹیم کو 34 ہزار 314 ڈالر دیئے جائیں گے۔
گزشتہ مینز ورلڈ کپ کے فاتح کو 4 ملین ڈالر ملے تھے,انعامی رقم ٹورنامنٹ کے ہر مرحلے کیلئے بڑھا دی گئی ، ہر ٹیم کیلئے ایک گارنٹیڈ رقم بھی رکھی گئی ہے ، گروپ اسٹیج سے باہر ہونے والی ہرٹیم کو کم از کم 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے۔
امام الحق نے انگلینڈ ون ڈے کپ لسٹ اے میں چوتھی سنچری جڑ دی
سیمی فائنل ہارنے والی 2 ٹیمیں فی کس 1.12 ملین ڈالر حاصل کریں گی ، پانچویں اور چھٹی پوزیشن والی ٹیموں کو فی کس 7 لاکھ ڈالر ، ساتویں اور آٹھویں پوزیشن والی ٹیموں کو 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر دیئے جائیں گے۔
واضح رہے یہ انعامی رقم 2 سال قبل بھارت میں منعقدہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کی کل انعامی رقم (ایک کروڑ ڈالر) سے بھی زیادہ ہے۔
