پنجاب حکومت نے فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر کے ورثاء کو ایک کروڑ روپے بھی دیئے جائیں گے ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلیٰ سول ایوارڈ اور ایک کروڑ روپے دینے کی منظوری دیدی۔
پنجاب:مختلف شہروں کے سیلاب زدہ علاقوں میں سکول بند رکھنے کا اعلان
فرقان احمد بیماری کے باوجود 4 دن سے مسلسل فلڈ ریلیف ڈیوٹی کر رہے تھے، وہ پتوکی سیلاب زدہ علاقے میں متاثرین کو ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف رہے، انہوں نے سیلاب متاثرین کو خوراک، میڈیسن اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا مسلسل کام کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسسٹنٹ کمشنر فرقان احمد کی خدمات کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کی مدد کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے ہیرو ہیں، فرقان احمد کی فرض شناسی یاد رکھی جائے گی۔
