حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا،اطلاق آج یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقراررکھی گئی ہے،ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی،نئی قیمت 269روپے 99 پیسے فی لیٹر ہوگی،ڈیزل کی پرانی قیمت 272 روپے 99 پیسے فی لیٹر تھی۔
پاکستان اور آرمینیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم
مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 46 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں2روپے 40 پیسے فی لیٹرکمی کی گئی ہے ،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے برقرار ہے۔نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،اطلاق فوری ہوگا۔
قبل ازیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمت میں بھی کمی کر دی ،نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر کے لیے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں ایک روپے 17 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کی آج رات سے کل تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی
ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 13 روپے 89 پیسے کم ہوگئی جس کے بعد 11.8 کلو گرام گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2527.47 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمت کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔
