جکارتہ: انڈونیشیا میں عوام نے حکومتی شاہ خرچیوں کے خلاف کامیاب احتجاج کر کے حکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا میں حکومتی شاہ خرچیوں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل آئی۔ جس کے بعد دباؤ میں آکر انڈونیشیا کے صدر نے اراکین پارلیمنٹ سے مراعات واپس لینے کا اعلان کر دیا۔
کامیاب احتجاج کے بعد سیاسی جماعتوں میں مراعات اور خصوصی سہولتیں بھی ختم کرنے پر اتفاق ہو گیا۔
انڈونیشیا کے صدر سبیانتو نے کہا کہ فسادیوں اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: انانت امبانی کا گرین پاور سنگ میل، 200 میگاواٹ کے جدید ایچ جے ٹی سولر ماڈیولز
واضح رہے کہ حکومتی مراعات کے خلاف احتجاج کے دوران 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ مظاہرین نے سیاسی رہنماؤں کے گھروں اور سرکاری تنصیبات کو بھی آگ لگا دی تھی۔
