عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں کھیلے جانے والے چیریٹی میچ میں پشاور زلمی نے لیجنڈز الیون کو شکست دے دی ۔
بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی زلمی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 144 رنز پر آل آؤٹ ہوئی، بابر اعظم نے شاندار 41 رنز کی اننگز کھیلی، یاسر حمید 35 اور عامر برکی 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
افغان شائقین بغیر ٹکٹ شارجہ اسٹیڈیم میں داخل
لیجنڈز الیون کی جانب سے شاہد آفریدی اور عبدالرزاق نے 3،3 جب کہ محمد حفیظ اور سعید اجمل نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں۔
ہدف کے تعاقب میں لیجنڈز الیون کی ٹیم مقررہ 15 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا سکی، کپتان انضمام الحق 46 اور اظہر محمود 34 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پشاور زلمی کے محمد عرفان اور بابر اعظم نے 2،2 وکٹیں اپنے نام کیں جب کہ سلمان خان اور ذوالفقار بابر کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز،افتتاحی میچ میں پاکستان فاتح
میچ کےلئے فروخت ہونے والے ٹکٹوں اور تشہیری رقم سیلاب زدگان کی امداد کےلیے صوبائی حکومت کے حوالے کی جائے گی۔
