بریک فلوئڈ لیکج کے مسئلے کے باعث امریکی کار ساز کمپنی فورڈ موٹر(Ford Motor) نے امریکا میں فروخت کی گئی 5 لاکھ گاڑیاں واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق فورڈ موٹر کی جانب سے یہ اقدام نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے۔
گوندا اور انکی اہلیہ نے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
رپورٹ کے مطابق بریک سسٹم میں موجود ایک نالی پھٹنے سے فلوئڈ لیک ہوسکتا ہے جس سے گاڑی کے رکنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے اور حادثے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
فورڈ نے کہا ہے کہ اس مسئلے سے منسلک کسی حادثے یا زخمی ہونے کی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔یہ ریکال فورڈ ایس یو وی ایج (Edge) ماڈل 2015 تا 2018 اور لگژری گاڑی لنکن ایم کے ایکس (Lincoln MKX) ماڈل 2016 تا 2018 کیلئے ہے۔
نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کے اندازے کے مطابق واپس منگوائی جانے والی گاڑیوں میں سے ایک فیصد گاڑیوں میں یہ نقص پایا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کےذخائرمیں 1کروڑ80لاکھ ڈالر کا اضافہ
علاوہ ازیں، فورڈ کی جانب سے علیحدہ طور پر مزید 2 لاکھ 13 ہزار گاڑیاں ناقص ٹیل لائٹس کے باعث اور ایک لاکھ 900 گاڑیاں ایئر بیگ پھٹنے کے خطرے کے پیش نظر واپس منگوانے کا اعلان بھی کیا گیاہے۔
