اسٹیٹ بینک آف پاکستان کےذخائرمیں 1کروڑ80لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر14ارب 27کروڑ43لاکھ ڈالرہوگئے۔
اعلامیہ کے مطابق کمرشل بینکوں کےذخائر5ارب34کروڑ35لاکھ ڈالرہوگئے،پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر19ارب61کروڑ78لاکھ ڈالرتک جا پہنچے۔
نیسلے پاکستان کی سیلاب متاثرین کو پینے کےصاف پانی کی فراہمی
دوسری جانب زیر گردش کرنسی اور زر وسیع میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 15 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 10 ہزار 786 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.5 فیصد کم ہے ۔پیوستہ ہفتے میں زیر گردش کرنسی کا حجم 10 ہزار 840 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اعدادوشمار کے مطابق 15 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں زر وسیع کا حجم 39 ہزار 390 ارب روپے ریکارڈ کیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے۔
پیوستہ ہفتے میں زروسیع کا حجم 39 ہزار 454 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ، جاری مالی سال سے لے کر اب تک زر وسیع میں مجموعی طور پر 3.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
گھروں کی تعمیر اور خریداری ، بینکوں سے قرض فراہمی میں 2.8فیصد اضافہ
سٹیٹ بینک کے مطابق 15 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا مجموعی حجم 28 ہزار 553 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 11 ارب روپے کم ہے۔
پیوستہ ہفتے میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 28 ہزار 564 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں مجموعی طور پر 5 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
